بورڈ آف ڈائریکٹرز

(محترم عمران سرور (ڈائریکٹر
محترم عمران سرور صاحب نے بینکاری میں قیادت، انتظامی امور، حکمتِ عملی اور رسک کی فیلڈ کا پچیس (25) سال سے زیادہ تجربہ حاصل کیا ہے۔ آپ نے اوہائیو ویسلیون یونیورسٹی سے بزنس ڈگری جب کہ پنجاب یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کی ہے۔
محترم عمران سرور صاحب اس وقت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) -کراچی میں گروپ ایگزیکٹو رسک اینڈ کریڈٹ پالیسی، چیف رسک آفیسر ہیں۔ UBL میں شمولیت سے قبل، آپ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں مختلف سینئر عہدوں پر فائز رہے۔ وہاں آپ کا آخری عہدہ کارپوریٹ بینکنگ متحدہ عرب امارات کے سربراہ کی حیثیت سے تھا۔

محترم آصف علی قریشی، سی ایف اے
آصف علی قریشی کو مالیاتی شعبے میں 25 سال سے زائد کا تجربه حاصل ہے، جس میں بینکنگ، اقتصادی اور مالیاتی تحقیق، سرمایه کاری بینکنگ، مشاورت، تدریس و تربیت اور کاروباری امور شامل ہیں۔ انہوں نے دو اسڻاک بروکریج کمپنیوں اور ایک آن لائن مالیاتی ڈیڻا بیس پورڻل کی بنیاد رکھی۔ آصف علی کے تجزیاتی کام کے اہم شعبوں میں بینکنگ معیشت، مالیاتی خدمات اور توانائی شامل ہیں۔ انہوں نے 2021 میں وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اے ڈی بی، عالمی بینک اور ایف سی ڈی او کے لیے مشاورت فراہم کی ہے۔ وه وزارت خزانه کے کیپیڻل مارکیٹ مشاورتی کونسل کے رکن اور ایس ای سی پی اور ایم او ایف کے ذریعے قائم کرده مختلف کمیڻیوں کے بھی رکن ہیں۔

ہما پاشا
ہمانے 2015 میں عثمانی اینڈ کو (یوسی او) میں شمولیت اختیارکی تھی اورانکا مختلف بین لا اقوامی اداروں کے ساتھ35 سال سے زائدکا مقامی اور بیرون ملک کام کرنے کا تجربہ ہے۔ جس میں وہ سٹی بینک،حب پاور کمپنی، اور داؤد ہرکولیس گروپ میں مختلف عہدوں پر فائز رہی ہیں اور پاور،فرٹیلائزر اور ٹیکسٹائل شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔حب پاور کمپنی میں ابتدائی طور پر انہوں نے ٹریژری کے انتظامات سمبھالے اور ٹریژری کے اہم سودے کامیابی کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچائے اور اس کے بعد 20 سال سے زائد عرصے تک انٹرنل آڈٹ شعبے کی سربراہ رہیں۔حب پاور کمپنی چھوڑنے کے بعد وہ داؤد ہرکولیس گروپ کے ساتھ گروپ چیف انٹرنل آڈیٹر کی حیثیت سے تقریبا تین سال تک وابستہ رہیں۔ تجربہ اور مہارت کی وجہ سے وہ یو سی اوکے متعددمؤکلوں کیلئے انٹرنل آڈٹ کی مؤثر خدمات فراہم کرر ہی ہیں۔
ہمایوسی او کی مشاورتی خدمات کی سربراہی کررہی ہیں، وہ متعدد مؤکلوں کو پیشہ ورانہ مشورے فراہم کرتی ہیں جوکہ مقروزوں کے رسک کی درجہ بندی کے جائزے، کاروباری مطلوبہ احتیاط، پیچیدہ حل اور مسائل میں گھری کمپنیوں کی بحالی کے متعلق ہیں۔ان کی فعال ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے فرم کو مؤکلوں کا ساتھ اور اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ وہ ٹریننگ میں انتہائی دلچسپی رکھتی ہیں اور فرم کے مؤکلوں کے علاوہ مختلف نامی گرامی اداروں کیلئے بھی ڈائریکڑٹریننگ، بورڈ کی کارکردگی کی جانچ،انٹرنل آڈٹ اور کاروبار کی پائیداری کے بارے میں پروگرام کرتی رہتی ہیں۔
ہمانے نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کی آڈٹ کمیٹی میں خدمات سر انجام دی ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے انٹرنل آڈٹ کے افعال کی کوالٹی کنڑول کاجائزہ لیا اور (ICAP) کے کوالٹی انشورنس بورڈ میں بھی خدمات سرانجام دیں۔
اسکے علاوہ وہ بورڈ آف انسٹیٹوٹ آف انٹرنل آڈیٹر ز انٹرنیشنل (USA)، (IIA) کراچی چیپڑ کی صدر اور (ISACA)کراچی چیپڑ کی صدر کے عہدوں پر فائز رہی ہیں ۔ ہمانے ایک سوفٹ وئیر کمپنی ورک اسٹریم آٹو میشن،لمیٹڈ کی چئیر پرسن کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔

محترم محمد رضوان ملک
محمد رضوان ملک ایک تجربہ کار ٹریژری پروفیشنل ہیں جن کا پاکستان میں معروف مقامی اور بین الاقوامی بینکوں میں کام کرنے کا 20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ رضوان اس وقت UBL میں ٹریژری اور کیپٹل مارکیٹس کے عالمی سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں، مقامی مارکیٹ میں PKR 1 ٹریلین سے زیادہ اور عالمی منڈیوں میں USD 700 ملین کی سرمایہ کاری کی کتاب کی نگرانی کر رہے ہیں۔
UBL میں شامل ہونے سے پہلے، رضوان بینک الفلاح سے منسلک تھے جہاں انہوں نے ٹریژری بزنس ریونیو میں اضافہ کیا اور اپنے باہمی تعاون کے ذریعے FX سیلز اینڈ ٹریڈنگ کے سربراہ کی حیثیت سے تجارت اور ترسیلات زر کے کاروبار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مسٹر ملک اس سے قبل اعلیٰ مالیاتی اداروں جیسے HBL، SCB اور Barclays کے ساتھ مختلف ٹریژری کرداروں میں منسلک رہ چکے ہیں۔
مسٹر ملک نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی سے ایم بی اے کیا ہے اور وہ فنانشل مارکیٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (FMAP) کے بہت فعال رکن رہے ہیں۔ وہ 2003-2006 کی مدت کے دوران FMAP کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہے۔

محترم علی خالد غزنوی
علی خالد غزنوی کو مالیاتی خدمات کی صنعت میں مجموعی طور پر 23 سال کا متنوع تجربہ حاصل ہے، اور وہ اس سے قبل حبیب بینک اے جی زیورخ، نیشنل بینک آف پاکستان، االئیڈ بینک اور اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ جیسی تنظیموں سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کیا جہاں انہوں نے دونوں روایتی اور اسالمی فنڈ مینجمنٹ کی قیادت کی۔ اس وقت وہ یو بی ایل بینک لمیٹڈ میں اسالمی بینکاری کے سربراہ ہیں۔

محترم رشید احمد جعفر
رشید احمد جعفر کو اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی میں مجموعی طور پر 37 سال کا تجربہ حاصل ہے، جن میں سے 23 سال انہوں نے ادارے میں پارٹنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ ICAP کے فیلو رکن ہیں اور انہیں قانونی آڈٹ میں مہارت حاصل ہے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان ICAP کوآرڈینیشن کمیٹی کے بھی کئی سالوں سے رکن ہیں۔ اورSBP – ICAP کے پروفیشنل اسٹینڈرز و ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

Not registered to UBL Funds Online?
sms ONLINE to 8258
Forgot your username or password?
call 0800-00026